اینجلا بیسٹ مشن امپاسبل 6 میں اہم کردار ادا کرینگی

Published On 19 May 2017 08:13 PM 

امریکی اداکارہ اینجلا بیسٹ مشن امپاسبل سیریز کی چھٹی فلم میں خفیہ ادارے سی آئی اے کی چیف کا رول ادا کرینگی۔

لاس اینجلس: (ویب ڈیسک) غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہالی ووڈ سپر سٹار ٹام کروز کی مشہور فلم سیریز مشن امپاسبل کی چھٹی فلم میں منجھی ہوئی اداکارہ اینجلا بیسٹ کو کاسٹ کر لیا گیا ہے جو امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی چیف کا کردار نبھائیں گی۔ خبریں ہیں کہ مشن امپاسبل 5 (روگ نیشن) کے ڈائریکٹر کرسٹوفر میکوری ہی چھٹے ایڈیشن کی ہدایتکاری سرانجام دیں گے۔ مشن امپاسبل 6 آئندہ سال 2018ء میں ریلیز کی جائے گی۔

اینجلا بیسٹ بائیو گرافیکل رولز کیلئے مشہور مانا جاتا ہے۔ انہوں نے وٹ لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ میں جاندار اداکاری کی جس کی وجہ سے انھیں اکیڈمی ایوارڈ کیلئے بھی نامزد کیا گیا تھا۔ انہوں نے گولڈن گلوب ایوارڈ سمیت متعدد ایوارڈز اپنے نام کیے ہیں۔