روینہ ٹنڈن کیخلاف ٹریفک جام کرنے کا مقدمہ درج

Last Updated On 05 November,2018 09:39 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کیخلاف پولیس نے ٹریفک جام کرنے کی شکایت درج کر لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھیر کمار اوجھا نامی وکیل نے روینہ ٹنڈن کیخلاف شکایت درج کروائی۔ وکیل نے اپنی شکایت میں اداکارہ پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے رواں سال 12 اکتوبر کو مظفرپور کا دورہ کیا تھا اس موقع پر وہ رائل پھولر نامی ایک ہوٹل کی افتتاحی تقریب کا حصہ بنی تھیں اور اس تقریب کیلئے اداکارہ نے ٹریفک کے نظام کو متاثر کیا۔

وکیل نے اپنی شکایت میں ہوٹل مالکان کیخلاف بھی کارروائی کرنے کی درخواست کی۔ شکایت کنندہ نے الزام لگایا کہ وہ اس ایونٹ کی وجہ سے بہت دیر تک ٹریفک میں پھنسے رہے جس پر جج دیپک کمار نے اداکارہ اور ہوٹل کے دو مالکان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کر دی۔

 

Advertisement