ماورا حسین اگلے برس پیا گھر سدھاریں گی

Last Updated On 06 November,2018 11:24 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ ماورا حسین اگلے برس پیا گھر سدھاریں گی، انھوں نے آئندہ سال شادی کرنے کا فیصلہ گھر والوں کی مرضی سے کیا ہے۔ ماورا پہلے ہی اس بات کا اعلان کر چکی ہیں کہ انہیں انکے خوابوں کا شہزادہ مل چکا ہے۔

اداکارہ ماورا حسین نے آئندہ سال دلہن بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا کہ ماورا نے اپنی فیملی کی مشاورت سے شادی کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے ماورا حسین پہلے ہی اس بات کا اعلان کر چکی ہیں کہ انہیں انکے خوابوں کا شہزادہ تو مل چکا ہے لیکن وہ کون ہے ، کیسا ہے اور کہاں سے آیا ہے اسکے بارے میں صرف شادی کے قریب ہی بتائیں گی۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ماورا پر رواں سال ہی شادی کا دبائو تھا لیکن ایل ایل بی فائنل کی تیاری اور دیگر مصروفیات کے باعث انہوں نے انکار کردیا تھا۔