’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کو سنسر شپ سرٹیفکیٹ مل گیا

Last Updated On 06 November,2018 10:19 am

لاہور :(روزنامہ دنیا) بالی وڈ کے مسٹر پرفیکنسٹ عامر خان کی نئی فلم "ٹھگز آف ہندوستان" کو سنسر شپ سرٹیفکیٹ مل گیا، یہ فلم 8 نومبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

عامر خان کی نئی فلم "ٹھگز آف ہندوستان" کو سنسر سرٹیفکیٹ مل گیا۔ تفصیلات کے مطابق یش راج فلمز کی نئی پیشکش" ٹھگز آف ہندوستان" کو پنجاب فلم سنسر بورڈ نے سینماؤں میں نمائش کی اجازت دیدی۔ ڈسٹری بیوشن کلب کے زیرِ اہتمام فلم 8 نومبر کو سرکٹ کے تمام سینماؤں میں پیش کی جائیگی۔

 

Advertisement