میرا تکذیب نکاح کیس: سیشن کورٹ میں عدم پیروی کے باعث اپیل مسترد

Last Updated On 06 November,2018 05:35 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مشکلات نے اسکینڈل کوئن کو گھیر لیا، سیشن کورٹ نے ادکارہ میرا کے تکذیب نکاح کیس کی اپیل عدم پیروی کے باعث مسترد کر دی۔

لاہور سیشن کورٹ نے اسکینڈل کوئن کے تکذیب نکاح کیس کی اپیل عدم پیروی کے باعث مسترد کر دی۔ عدالت نے اپیل ادکارہ میرا کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر خارج کی۔

عدالتی حکم کے باوجود ادکارہ میرا کے وکیل پیش نہیں ہوئے جبکہ عتیق الرحمن کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ ادکارہ میرا کی اپیل حقائق کے منافی ہے۔ ادکارہ میرا نے فیملی کورٹ کا فیصلہ سیشن کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔