ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور کے تعلقات پر انیل کپور کا جواب

Last Updated On 05 December,2018 11:21 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور کے تعلقات ان دنوں بالی وڈ میں موضوع بحث بنے ہوئے ہیں، ارجن کپور نے بھی ایک ٹاک شو کے دوران اعتراف کیا کہ وہ سنگل نہیں ہیں۔ اس معاملے پر اب ارجن کپور کے چچا انیل کپور نے بھی لب کشائی کی ہے۔

بھارتی اخبار کے مطابق ایک شو ’’نو فلٹر نیہا‘‘ کی میزبان نیہا دھوپیا کی جانب سے ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا کے تعلقات پر ایک سوال کے جواب میں انیل کپور کا کہنا تھا میں اُسے (ارجن کپور) بہت اچھی طرح جانتا ہوں کوئی بھی چیز جو اُسے خوشی دے مجھے خوشی دیتی ہے میں اُس کی کسی بھی ذاتی چیز پر رائے نہیں دینا چاہتا ہم تمام فیملی ممبرز کا اس بات پر یقین ہے کہ جو بات کسی دوسرے کو خوش کرے ہم سب کیلئے خوشی کا باعث ہوتی ہے۔

 

Advertisement