عدنان سمیع نے شاہ رخ خان اور رنبیر کپور کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

Last Updated On 25 May,2019 04:01 pm

ممبئی (نیٹ نیوز)بالی ووڈ کے لیجنڈ گلوکار کشور کمار کی زندگی پر فلم بنائی جارہی ہے جس میں مرکزی کردار کیلئے کئی بڑے بڑے بالی ووڈ اداکاروں کا نام سامنے آیا۔

پہلے رپورٹس آئیں کہ اس سوانح حیات پر مبنی فلم میں شاہ رخ خان کشور کمار کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے ، جبکہ پھر اس کردار کیلئے رنبیر کپور کا نام سامنے آیاتاہم اب رپورٹس ہیں کہ بھارتی گلوکار عدنان سمیع نے بالی ووڈ کے ان دونوں بڑے ستاروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ کردار اپنے نام کرا لیا ہے۔

عدنان سمیع کشور کمار کی سوانح حیات میں ان کا مرکزی کردار نبھائیں گے ۔