کنگنا رناوت کی بہن انہیں ’’بھکشو‘‘ کے نام سے بلانے لگیں

Last Updated On 14 May,2019 12:03 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کنگنا رناوت کی بہن رنگولی چندل جو سوشل میڈیا پر کافی مشہور ہیں نے اپنی بہن کنگنا رناوت کی ٹویٹر پر چند تصاویر شیئر کیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنگولی چندل اپنی بہن کنگنا رناوت کو ’’بھکشو‘‘ کے نام سے پکارتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر خوف سے پاک تحریر لکھنے والی اداکارہ کی بہن رنگولی نے ٹویٹر پر لکھا کہ بھکشو(کنگنا رناوت) میرے پریتھوی کے ساتھ کھیل رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان کی بہن کا کہنا ہے کہ کنگنا رناوت کاٹن کے کپڑے پہننا پسند کرتی ہیں وہ میری پریتھوی کے ساتھ کھیل کر کافی محظوظ ہو رہی ہے۔