’’کترینہ کیف کی سلمان خان کو شادی کی پیشکش‘‘، ویڈیو وائرل

Last Updated On 30 May,2019 11:01 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ کی باربی ڈول کے نام سے مشہور اداکارہ کترینہ کیف نے دبنگ اداکار سلمان خان کو شادی کی پیشکش کر دی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر ہوئی ہے جس میں وہ اور سلمان خان ایک ریسٹورنٹ کے باہر بیٹھے ہیں جہاں کترینہ اُن سے اپنے جذبات کا اظہار کرتی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ سلمان خان صرف اُن کے جواب میں ’’جی میڈیم‘‘ کہتے نظر آ رہے ہیں۔

اداکارہ نے سلمان کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ’’تو شادی کب کرنی ہے‘‘، ساتھ ہی اداکارہ نے بتایا کہ یہ ان کی آنے والی ایک فلم کا سین ہے۔