بھارتی شوبز و فیشن شخصیات بھی حکومتی فیصلے پر برہم

Last Updated On 06 August,2019 11:37 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزاد خصوصی حیثیت کے آرٹیکل 370 کو ختم کئے جانے پر بھارت کی شوبز و فیشن شخصیات بھی اس فیصلے کے خلاف دکھائی دیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ زائرہ وسیم نے اپنے مختصر ٹویٹ میں کہا کہ ‘یہ بھی گزر جائے گا’۔ دیا مرزا نے ‘ سٹینڈ ود کشمیر ’ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔ دیا مرزا نے مزید لکھا کہ "میرے خیالات اور سوچیں کشمیر کے ساتھ ہیں"۔

 

اداکارہ نغمہ نے بھارتی حکومت سے سوال کیا کہ کیوں وادی کشمیر میں انٹرنیٹ کو بند کرکے کرفیو نافذ کیا گیا اور کیوں لوگوں کو ہراساں کرکے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اداکار و فلم پروڈیوسر سنجے سوری نے بھی وادی کے لوگوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ فلم پروڈیوسر و ڈائریکٹر عنیر نے کہا کہ وہ مزید تشدد اور کشیدگی کا ایک نیا دور دیکھنے کے خواہاں نہیں ہیں۔