علی ظفر کیخلاف سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا کی تحقیقات میں پیشرفت

Last Updated On 21 August,2019 12:42 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد کاشف نے تفتیشی افسر کو اداکار و گلوکار علی ظفر کیخلاف سوشل میڈیا پر ہونیوالے پروپیگنڈا کی تحقیقاتی رپورٹ جمعہ تک جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکار کی شکایت پر ایف آئی اے نے عفت عمر، ماہم جاوید، فریحہ ایوب، مناہل خان اور حمنہ رضا سمیت 15 خواتین کو نوٹس جاری کئے تھے جن میں سے عفت عمر سمیت 2 خواتین نے بیان ریکارڈ کرا دئیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک این جی او سے تعلق رکھنے والی بااثر خاتون تحقیقات پر اثراندازہونے کی کوشش کر رہی ہیں۔