اداکارہ بشریٰ انصاری کا جواں سالہ بھانجا انتقال کر گیا

Last Updated On 23 August,2019 12:20 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) نامورشاعرہ نیلم احمد بشیر، اداکارہ بشریٰ انصاری، اسما عباس کا بھانجا اور اداکارہ سنبل شاہد کا جواں سال بیٹا شیراز ناصر ناگہانی حادثے کا شکار ہو کر انتقال کر گیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق شیراز ناصر وادی چترال میں پیرا گلائڈنگ کے دوران تیز ہوا کے باعث حادثے کا شکار ہو گئے۔ شیراز بلندی سے گرنے کی وجہ سے شدید زخمی ہوئے جس کی وجہ سے وہ جہان فانی سے کوچ کر گئے۔

ان کی تدفین ڈیفنس لاہور میں ہوئی۔ نماز جنازہ میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ شیراز ناصر سنبل شاہد کا بڑا بیٹا تھا جنہیں بچپن سے ہی پیرا گلائیڈنگ اور سیاحت کا بہت شوق تھا اور مقصد کے لئے انہوں نے کمپنی بھی بنائی ہوئی تھی تاہم یہی شوق انہیں موت کی وادیوں میں لے گیا۔

سوشل میڈیا کے ذریعے ہزاروں افراد نے نیلم احمد بشیر،بشریٰ انصاری،اسما عباس اور سنبل شاہد سے تعزیت کرنے کے ساتھ ساتھ مرحوم کے لئے مغفرت کی بھی دعا کی ہے۔