ابرار الحق کے گانے’’چمکیلی بارات‘‘ کی لانچنگ کر دی گئی

Last Updated On 07 December,2019 08:20 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) گلوکار اورپاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق کا ویڈنگ گانا ’چمکیلی بارات‘ لے کر آئی ہے کی باقاعدہ لانچنگ کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گانے کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ابرار الحق کا کہنا تھا کہ یہ گیت لڑکی کے گرد گھومتا ہے جس کا نام چمکیلی ہے وہ لڑکے کی بارات لے کر جاتی ہے اور اسے بیاہ کر لے آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بظاہر تو یہ گانا خواتین کو بااختیار بنانے سےمتعلق ہے لگتا ہے لیکن آج کل حقیقت میں ایسا ہی ہوتا ہے کہ لڑکیاں بارات لے کر آتی ہیں۔

رہنما تحریک انصاف ابرار الحق نے سیاسی امور پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے ہمارےکالج کو رکوانے کی بڑی کوشش کی ہم اس وقت بھی اچھے کالجز کی فہرست میں آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اب ابرارچھوٹاسا رہ گیاہے اور’سہارا‘ پراجیکٹ بڑاہوگیا،عمران خان نےبڑادلیرانہ قدم اٹھاتے ہوئے شوکت خانم بنایا۔
 

Advertisement