رابی پیر زادہ کا جلد اپنی خطاطی کی نمائش کا اعلان

رابی پیر زادہ کا جلد اپنی خطاطی کی نمائش کا اعلان

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق اداکارہ رابی پیر زادہ ایک ویڈیو شیئر کیں اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ خطاطی کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

رابی پیر زادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ جب اللہ کے راستے پر چلتے ہیں تو اللہ خود راستہ دکھاتا ہے۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید اعلان کیا کہ وہ جلد ہی اپنی خطاطی کی نمائش بھی کریں گی۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں کے عقب میں رابی پیرزادہ کی آواز میں نعت سنی جا سکتی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سورہ قدر اور سورہ فاتحہ کی نہایت دلکش انداز میں خطاطی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈ یا پر اپنی ویڈیوز لیک ہونے کے بعد رابی پیرزادہ نے شوبز کی دنیا کو خیر باد کہتے ہوئے اپنی زندگی کواسلام کے لیے وقف کرنے کا اعلان کیا تھا ۔