کورونا وائرس: ماہرہ خان اور مایا علی کے پیغامات نے سب کے دل جیت لیے

Last Updated On 31 March,2020 11:44 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کی تعداد کے بعد پاکستانی اداکارائیں بھی عوام کا حوصلہ بڑھانے کے لیے سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات دیتی رہتی ہیں، اسی حوالے سے اداکارہ ماہرہ خان اور اداکارہ مایا علی کے پیغامات نے سب کے دل جیت لیے ہیں۔

اداکارہ مایا علی کا کہنا ہے کہ انشااللہ ہم بہت جلد ہاتھ بھی ملائیں گے اور گلے بھی ملیں گے۔

مایا علی نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی۔ مایا علی نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ بعض اوقات ہم آسمان کی طرف دیکھتے ہیں اور بہت کچھ سوچتے ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ آسمان کو دیکھتے ہوئے ہم جو سوچتے ہیں کبھی وہ مثبت خیال ہوتے ہیں اور کبھی منفی خیالات بھی ہوتے ہیں۔ اِس کے ساتھ ہی ایک امید بھی ہوتی ہے جو ہمیں مضبوط رہنے اور مثبت رکھنے کی ترغیب دیتی ہے۔

مایا علی نے مزید لکھا کہ مجھے یقین ہے کہ انشا اللہ یہ وقت بھی گزر جائے گا، ہم ایک بار پھر سے مسکرائیں گے، ہاتھ ملائیں گے، گلے ملیں گے اور اپنے پیاروں کے ساتھ اجتماعات کریں گے بس گھر میں ر ہیں اور محفوظ رہیں۔

دوسری طرف بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی فلم سپرسٹار کی ایک جھلک کے ذریعے کورونا سے بچاو کے حوالے سے آگاہی دی ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی۔

انسٹا گرام پر جاری تصویر میں وہ اپنے ساتھ موجود دو لوگوں کو فاصلہ رکھنے کا کہہ ر ہی ہیں۔

ماہرہ خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں انہوں نے پولیس اہلکار کی وردی زیب تن کی ہوئی ہے۔

اداکارہ نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ فاصلہ رکھو، یہ ایس ایچ او چیمہ کا حکم ہے۔ انہوں نے لکھا کہ یہ تصویر فلم سپرسٹار کے سیٹ کی ہے جس کو میں بہت یاد کر رہی ہوں۔
 

Advertisement