لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی مشہور اداکارہ صبا قمر نے خوشگوار زندگی گزارنے کے لیے تین رہنما اصول اپنے مداحوں کو بتا دیئے۔
بالی ووڈ فلم ہندی میڈیم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ نے خوش گوار زندگی کے تین رہنما اصول انسٹاگرام سٹوری میں شیئر کیے۔
یہ بھی پڑھیں: صبا قمر کامیاب ماڈل، میزبان اور بہترین اداکارہ
اداکارہ نے اپنی سٹوری میں لکھا کہ خوش گوار زندگی کے لیے جو تین باتیں اہم ہیں وہ یہ کہ آپ کسی سے کوئی توقع نہ رکھیں، کسی سے کوئی مطالبہ نہ کریں اور کوئی شکایت نہ کریں۔
انہوں نے بتایا کہ یہی تین باتیں زندگی کو خوش گوار بنانے کے لیے اہم ہیں۔
اس سے قبل بھی اداکارہ صبا قمر شہریوں سے اپیل کرتی رہی ہیں کہ خود کو صاف رکھیں اور قرنطینہ اختیار کریں۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ صبا قمر کی ’ناگن‘ ڈانس کرتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
صبا قمر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ از خود قرنطینہ اختیار کریں اور گھروں میں رہ کر اپنی اور دوسروں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے اپنے پوسٹ میں لکھا کہ اس دوران اُن لوگوں کو ہرگز نہ بھولیں جنہیں آپ کی ضرورت ہے، جو آپ کے عطیات کے مستحق ہیں، انہیں عطیہ دیں کیونکہ اس وقت انہیں کام نہیں مل رہا اور وہ خالی ہاتھ گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔
صبا قمر نے دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی دیکھ بھال اور اُن کا علاج کرنے والے طبی عملے کے کردار کی تعریف کی۔
اداکارہ نے بتایا کہ وہ ان دنوں باقاعدگی سے ہاتھ دھو رہی ہیں، نماز کا اہتمام کررہی ہیں، یوگا، فلمیں اور یوٹیوب پر معلوماتی ویڈیوز دیکھ کر وقت گزار رہی ہیں۔