صبا قمر کامیاب ماڈل، میزبان اور بہترین اداکارہ

Last Updated On 10 February,2020 10:27 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) مشہور اداکارہ صبا قمر جو اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ماڈل اور میزبان بھی ہیں۔ 5 اپریل 1984ء کو پیدا ہونے والی صبا قمر ایک زبردست اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ٹیلی ویژن کی اچھی میزبان بھی ہیں۔ ان کا شمار پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ پیسے لینے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صبا قمر 1984ء کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئیں، اداکارہ متعدد ایوارڈز بھی جیت چکی ہیں، لکس ایوارڈز، نجی ٹی وی کی طرف سے بھی ایوارڈز حاصل کر چکی ہیں اس کے ساتھ ملک کے سب سے دو بڑے اعزازات بھی حاصل کر چکی ہیں، ان اعزازات میں وہ 2012ء میں تمغہ امتیاز حاصل کر چکی ہیں جبکہ 2016ء میں انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

صبا قمر بالی ووڈ کے ساتھ پاکستان کی متعدد فلموں اور ڈراموں میں کام کر چکی ہیں اور اکثر اوقات اپنی تصاویر اور روزہ مرہ کی زندگی کو سوشل میڈیا خاص کر ٹویٹر اور انسٹا گرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق صبا قمر کے چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے، جبکہ ٹویٹر پر بھی ان کے چاہنے والوں کی تعداد کسی سے کم نہیں۔

اپنے کیریئر بنانے کے لیے اداکارہ صبا قمر نے گوجرانوالہ سے لاہور کا رُخ کیا، یہ رُخ اس وقت ہوا جب ان کے والد اوائل عمری میں ہی انتقال کر گئے تھے۔ ابتدائی تعلیم گوجرانوالہ سے حاصل کی۔ تاہم وہ اپنی مزید تعلیم اپنے مصروف ترین شیڈول کی وجہ سے جاری نہ رکھ سکی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ صبا قمر نے اپنے کیریئر کا آغاز 2004ء میں کیا، انہوں نے میزبانی سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، 16 سال قبل انہوں نے اپنا کیریئر ایک ٹی وی شو ’میں عورت ہوں‘ سے کیا۔

اداکارہ اس وقت کراچی میں رہتی ہیں، ان کا شمار پاکستان کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، شہر قائد میں رہنے والی کی سب سے بڑی وجہ وہاں پر معاشی کے ساتھ ساتھ ڈرامہ انڈسٹری کا حب ہونا بھی ہے۔
 

Advertisement