اداکارہ نگہت بٹ کسمپرسی کی زندگی گزارنے کے بعد انتقال کر گئیں

Last Updated On 07 February,2020 07:14 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ٹی وی اور سٹیج کی مشہور اداکارہ نگہت بٹ کسمپرسی کی زندگی گزارنے کے بعد انتقال کر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق 3 دہائیوں تک ٹی وی اور سٹیج پر اداکاری کرنیوالی نگہت بٹ انتقال کرگئیں، وہ کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور تھیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق نگہت بٹ معاشی تنگ دستی کی وجہ سے 2 سال سے گھرکا کرایہ بھی ادا نہیں کر سکی تھیں، نگہت بٹ کے شوہر عابد بٹ 4 سال قبل انتقال کر گئے تھے۔
 

Advertisement