لاہور: (روزنامہ دنیا) فلموں میں بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کی بنا پر فنکاروں نے اپنے معاوضوں میں اضافہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سپر سٹار ماہرہ خان اور مہوش حیات اس وقت فلموں میں مرکزی کردار کے لئے منہ مانگامعاوضہ طلب کررہی ہیں۔ ماہرہ خان فی فلم ایک کروڑ اور مہوش حیات 70 لاکھ سے 80لاکھ روپے ڈیمانڈ کررہی ہیں۔
اداکار جاوید شیخ 25 لاکھ سے 35 لاکھ روپے، فواد خان ایک کروڑ روپے تک میں کام کرنے پر آمادہ ہوتے ہیں۔
بلال اشرف، شہر یار منور، کبریٰ خان ، صبا قمر اور مایا علی نے بھی فلموں کی کامیابی کے بعداپنے معاوضے میں اضافہ کردیا ہے۔