لاہور: (ویب ڈیسک) تکذیب نکاح اپیل پر فلم سٹار اداکارہ میرا کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل کر لیے،عدالت نے عتیق الرحمان کے وکلا کو بحث کے لئے 4 فروری کو طلب کر لیا ہے۔
لاہور کی مقامی عدالت میں فلم سٹار میرا کے تکذیب نکاح کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے میرا کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے عتیق الرحمان کے وکلا کو بحث کےلئے 4 فروری کو طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: انصاف نہ ملا تو پاکستان چھوڑ کر بیرون ملک چلی جاؤنگی: میرا کا عدالت میں بیان
فلم سٹار میرا نے اپیل میں موقف اختیار کر رکھا ہے کہ عتیق الرحمان سے کوئی رشتہ نہیں ہے اور فیملی کورٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا۔ان کا کہنا تھا کہ عتیق الرحمان نے عدالت کو گمراہ کیا ہے لہٰذا فیملی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سیشن کورٹ میں اداکارہ میرا ایڈیشنل سیشن جج سیّد شہزاد مظفر کے سامنے پیش ہوئیں اور اپنی حاضری مکمل کروائی، اس دوران اداکارہ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ میرا عتیق الرحمن سے کوئی تعلق نہیں اور نہ وہ میرا شوہر ہے۔ عتیق الرحمن دس سال سے مجھے جھوٹ بول کر عدالتوں میں ذلیل کر رہا ہے، اگر مجھے انصاف نہ ملا تو میں پاکستان چھوڑ کر بیرون ملک چلی جاؤں گی۔
واضح رہے کہ لاہور کی فیملی کورٹ ادکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دے چکی ہے۔