لاہور: (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ مہوش حیات کراچی ائیرپورٹ کے واش روم (بیت الخلاء)میں گندگی اورلال بیگ دیکھ کر برہم ہوگئیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ پر مہوش حیات نے لکھا کہ بدقسمتی سے انہوں نے کراچی ائیرپورٹ پر خواتین کا واش روم استعمال کیا جہاں انتہائی بدبو اور گندگی تھی جبکہ وہاں لال بیگ بھی چل رہے تھے۔
Disgusting! Had misfortune to use the ladies room at Khi Airport - dirty and stinking. Even saw cockroaches. Not only is it unhygienic but is this the first impression we want to give to people arriving here? These are the most basic amenities - let s clean up our act
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) January 24, 2020
اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال نہ صرف حفظانِ صحت کے اصولوں کے خلاف ہے بلکہ اس سے یہاں پہلی بار آنے والوں کے ذہنوں پر کیا تاثر قائم ہوتا ہوگا۔
تمغہ امتیاز کی حامل اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ انتہائی بنیادی سہولتیں ہیں ،آئیں ہم سب اپنے عمل کو ٹھیک کریں۔