نیو یارک: (ویب ڈیسک) 2013ء میں اسلام قبول کرنے والی امریکی اداکارہ جنیفر گروٹ کا کہنا ہے کہ میں نے اسلام نہیں بلکہ دین اسلام نے مجھے چنا ہے۔
برطانوی خبررساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں امریکی گلوکارہ کا کہنا تھا کہ اپنی آواز کسی طریقے سے بھی استعمال کرنا نعمت ہے اور قرآن کی تلاوت انتہائی خاص چیز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی گلوکارہ جینیفر گروٹ کی قرآن پاک کی تلاوت کرتی ویڈیو وائرل
جنیفر گروٹ نے تلاوت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک انتہائی بے مثال چیز ہے کیونکہ آلات موسیقی کے برعکس یہ کوئی بیرونی چیز نہیں بلکہ آپ کے اندر سے آرہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام سے پہلے ان کا کسی مذہب کی جانب رجحان نہیں تھا، وہ کہتی ہیں کہ ’مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں نے اسلام کو نہیں بلکہ اسلام نے مجھے منتخب کیا ہے۔
جنیفر کا مزید کہنا تھا کہ حال ہی میں انہوں نے قرآن کو سمجھنے کے لیے ایک استاد کی خدمات حاصل کی ہیں، اس سے قبل وہ زیادہ تر تلاوت سن کر اس کی نقل کررہی تھیں۔
امریکی گلوکارہ کا کہنا تھا کہ میری فیملی میں بہت سے موسیقار تھے، بچپن میں ہی یانو بجانا سیکھا اور پھر گانا سیکھ کر میوزک کی تعلیم حاصل کی، میری گریجویشن مغربی کلاسیکی میوزک جیسے کہ اوپرا میں ہے بعد میں پھر ترہب موسیقی میں دلچسپی بڑھنے لگی جو کہ کلاسیکی عرب موسیقی ہے۔
Jumu’a Mubarak Fam!! Here’s a recitation if Verses 285-286 from Sura #Baqarah in the style of the great #Egyptian reciter Mohammed Siddiq Al #Menshawi. Please watch the full video here: https://t.co/PKq8esCYKn #jennifergrout #femalereciters #quran #muslimah pic.twitter.com/oGT20GkLAc
— Jennifer Grout (@JenniferGrout3) December 20, 2019
یاد رہے کہ جنیفر کی قرآن پاک کی تلاوت کی ویڈیوز مقبول ہوئی تھیں۔ گلوکارہ جینیفر گروٹ نے فیس بک پر ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ مصر سے تعلق رکھنے والے معروف قاری محمد صدیق ال منشاوی کے انداز میں قرآن پاک کی سورہ البقرہ کی آیات 285 اور 286 کی تلاوت کرتی نظر آرہی ہیں۔
فیس بک پر شیئر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی گلوکارہ بہت ہی خوبصورت آواز میں قرآن پاک کی تلاوت کر رہی ہیں جسے سن کر لوگ سحر زدہ ہو گئے ہیں، ویڈیو کے ساتھ جینیفر نے تمام امت مسلمہ کو جمعہ کی مبارکباد بھی دی ہے۔
جینیفر گروٹ نے آیۃ الکرسی پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ انہوں نے اتنے خوبصورت انداز میں آیت لکرسی کی تلاوت کی تھی کہ لوگ سحر زدہ رہ گئے تھے۔ کچھ لوگوں نے جینیفر کے آیۃ الکرسی پڑھنے پر حیرت کا اظہار بھی کیا تھا۔
American singer Jennifer Grout recites Quranic verses flawlessly https://t.co/i0fl8nSAX2 @JenniferGrout3 pic.twitter.com/V5ETcQFW3o
— Gulf Today (@gulftoday) December 16, 2019
جینیفر نے فیس بک پر وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ تمام لوگ جو میرے آیت الکرسی پڑنے پر حیران ہیں ان تمام لوگوں کو میں بتانا چاہتی ہوں کہ ہاں میں مسلمان ہوں اور میں نے 2013 میں مراکش میں اسلام قبول کرلیا تھا۔