لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی مشہور اداکارہ مہوش حیات، جو تمغہ امتیاز بھی حاصل کر چکی ہیں، فلم انڈسٹری میں تیزی سے اپنی دھاک بیٹھی رہی ہیں وہیں پر عالمی سطح پر پاکستان کا بہتر تشخص اجاگر کرنے کیلئے بھی ہر وقت کوشاں رہتی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیے بھی متحرک نظر آتی ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر اپنی گاہے بگاہے تازہ ترین صورتحال سے اپنے مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔ اسی حوالے سے مہوش حیات کی ایک اور خبر سامنے آئی ہے جہاں اداکارہ نے کینیڈین صحافی، جو پولیو ورکرز کی غلط عکاسی کر کے پاکستان کا نام بدنام کر رہے تھے، کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کھری کھری سنا دیں۔
پاکستان مخالف کینیڈین صحافی طارق فتح نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرائی تھی جس میں خاتون دو خواتین پولیو ورکرز پر چلاتے ہوئے کہہ رہی تھی کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلائے گی کیونکہ پولیو کے قطرے پینے سے اس کے بچے بیمار ہوجاتے ہیں بعد ازاں اس خاتون نے پولیو ورکرز کے منہ پر دروازہ بندکردیا تھا۔
Thank u for giving ur 2 cents on this but pls first verify the source b4 posting next time. It’s a scene frm my movie”loadwedding”,the polio worker is me & that woman an actress.Through the film we were raising awareness of the issue.Glad 2 see our performances were so convincing https://t.co/ididoJJcxL
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) January 15, 2020
ویڈیو شیئر کراتے ہوئے طارق نے پاکستانی خواتین کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ایک پاکستانی ماں نہ صرف دو خواتین پولیو ورکر پر چلائی بلکہ ان کے منہ پر دروازہ بھی بند کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات اور ڈاکٹر عامر لیاقت میں ٹویٹر پر لفظی جنگ چھڑ گئی
اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے طارق کو آئینہ دکھاتے ہوئےکہا آپ کی فکرمندی کا شکریہ لیکن سب سے پہلے سوشل میڈیا پر اگلی بار کچھ بھی پوسٹ کرنے سے قبل ذرائع کی تصدیق کرلیں کیونکہ درحقیقت میری فلم ’’لوڈ ویڈنگ‘‘ کا ایک سین ہے اور اس میں موجود پولیو ورکر میں خود ہوں۔ جبکہ جو خاتون چلارہی ہے وہ بھی ایک اداکارہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات مستقبل میں شہید بینظیر بھٹو کا کردار ادا کرنیکی خواہشمند
مہوش حیات نے طارق فتح کی کمزور معلومات پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ فلم اور اس سین کے ذریعے ہم پاکستان میں پولیو کے مسئلے پر شعوراجاگر کر رہے تھے تاہم دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ہماری پرفارمنس بہت بہتر تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتیو! متنازع شہریت ایکٹ کیخلاف جاگ جاؤ: مہوش حیات
طارق فتح کی پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے سوشل میڈیا پر مہوش حیات کو بیحد سراہا جارہا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ طارق فتح ٹوئٹر پر نہ صرف غلط بیانی کرتے ہیں بلکہ منفی سوچ بھی پھیلاتے ہیں، مہوش نے بہت اچھا کیا جبکہ ایک صارف نے مہوش حیات کی جانب سے طارق فتح کو اتنا بہترین جواب دینے پر کہا کہ مہوش کو اسی بات پر تمغہ امتیاز ملاہے۔