ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر بننے والی فلم ’گل مکئی‘ کا ٹریلر جاری

Last Updated On 10 January,2020 06:13 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی بیٹی اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر مبنی بالی ووڈ کی فلم ’’گل مکئی‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اس فلم میں ملالہ یوسفزئی کے تعلیم کے حصول اوران کے خاندان کی راہ میں آنے والی مشکلات کو دکھایا گیا ہے۔

ٹریلرمیں طالبان کی جانب سے سوات کی خواتین پرتعلیم کے حصول پر پابندی عائد کرنے کے بعد ملالہ اوران کے خاندان کی جدوجہد کو دکھایا گیا ہے۔

فلمسازوں کے مطابق فلم ’’گل مکئی‘‘ ملالہ کے بہادر سفر اور جدوجہد کا محاسبہ کرتی ہے ۔ ہم نے اس فلم کے ذریعے ملالہ کو ان کی جدوجہد کے لیے خراج تحسین پیش کیا ہے۔

یاد رہے کہ واضح رہے کہ فلم’’گل مکئی‘‘ میں ملالہ یوسفزئی کا کردار بھارتی اداکارہ ریم شیخ ادا کررہی ہیں جبکہ ملالہ کی والدہ کا کردار اداکارہ دیویا دتہ، والد کا کردار اتول کلکرنی اداکررہے ہیں ۔

دیگر کاسٹ میں مکیش رشی اور پنکج تریپاٹھی شامل ہیں۔ فلم کی ہدایت امجد خان دے رہے ہیں یہ فلم رواں ماہ 31 تاریخ کو ریلیز کی جائے گی۔