مہوش حیات اور ڈاکٹر عامر لیاقت میں ٹویٹر پر لفظی جنگ چھڑ گئی

Last Updated On 06 January,2020 07:03 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی صدارتی تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے امریکا کی جانب سے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر تنقیدی ٹویٹ کرنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کراچی سے منتخب ہونے والے ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر زبردست جواب ڈالا۔

یاد رہے کہ 3 جنوری کو امریکا نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک کر دیا تھا، جس کے بعد مشرق وسطی میں کشیدگی بڑھتی چلی جا رہی ہے، یہ کشیدگی مشرق وسطی سے ہوتی ہوئی ٹویٹر پر پہنچ گئی ہے۔

اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ لکھا کہ مجھے یقین نہیں آ رہا کہ 2020ء سال کو شروع ہوئے ابھی صرف 72 گھنٹے ہوئے ہیں، دنیا پہلے ہی جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے۔

ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے حوالے سے ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں یہ اس وقت ہوتا ہے جب آزاد دنیا کے لیڈر بین الاقوامی قوانین کی پرواہ کیے بغیر یکطرفہ فیصلے کریں۔یہ بات صرف ایران اور امریکا تک محدود نہیں، خدا ہم سب کی حفاظت کرے۔

صدارتی تمغہ حاصل کرنے والی اداکارہ نے جب یہ ٹویٹ کی تو اس کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت نے ان کے اس ٹویٹ کا جواب دیا۔

پی ٹی آئی ایم این اے نے لکھا کہ تمغہ امتیاز کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آئٹم گرل امتیازی بیانات دیں، اُنہیں پاکستان کی پالیسی کے ساتھ چلنا چاہئے اور ویسے بھی قاسم سلیمانی اگر حیات ہوتے تو کیا ایران میں انہیں پرفارم کرنے بلاتے؟

اس ٹویٹ کے بعد اداکارہ خاموش نہ ٹھہریں انہوں نے بر وقت جواب دینے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کیے اور لکھا کہ یہ آئٹم گرل اپنی رائے دینے کا جمہوری حق استعمال کررہی ہے جبکہ آپ صرف طعنہ بازی کرسکتے ہیں اور کچھ نہیں، مرد بنیں۔ 

مہوش حیات نے اپنی فلم لوڈ ویڈنگ کا حوالہ دیتے ہوئے بھی عامر لیاقت پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ویسے اُس مقدمے کا کیا ہوا جو آپ لوڈ ویڈنگ کو لے کر میرے خلاف دائر کرنے والے تھے؟ میں بے چینی سے انتظار کررہی ہوں۔

 

Advertisement