عدالت نے سٹیج اداکارہ مدیحہ شاہ کو طلب کر لیا

Last Updated On 16 January,2020 04:14 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ماڈل ٹاؤن کچہری کی عدالت نے سٹیج اور ٹی وی اداکارہ مدیحہ شاہ کو طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ حارث صدیقی نے اداکارہ مدیحہ شاہ کو بیان قلمبند کرانے کے لیے طلب کیا ہے، اداکارہ کی مدعیت میں تھانہ گارڈن ٹاون میں چوری کا مقدمہ درج ہے۔

عدالت کی طرف سے نوٹس مستغیثہ ہونے کی حیثیت جاری کیا گیا ہے جس کے بعد ایس ایچ او تھانہ گارڈن ٹاؤن مدیحہ شاہ کو پابندی کیا گیا ہے کہ انہیں 25 جنوری کو عدالت میں پیش کریں اور اپنا بیان قلمبند کرائیں۔