امریکی گلوکارہ جینیفر گروٹ کی قرآن پاک کی تلاوت کرتی ویڈیو وائرل

Last Updated On 21 December,2019 10:09 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) امریکی گلوکارہ جینیفر گروٹ، جنہوں نے 2013ء میں اسلام قبول کیا تھا، کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا سمیت دیگر پلیٹ فارم پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ قرآن پاک کی تلاوت کر رہی ہیں اس ویڈیو لوگوں کی طرف سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

 گلوکارہ جینیفر گروٹ نے فیس بک پر ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ مصر سے تعلق رکھنے والے معروف قاری محمد صدیق ال منشاوی کے انداز میں قرآن پاک کی سورہ البقرہ کی آیات 285 اور 286 کی تلاوت کرتی نظر آرہی ہیں۔

فیس بک پر شیئر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی گلوکارہ بہت ہی خوبصورت آواز میں قرآن پاک کی تلاوت کر رہی ہیں جسے سن کر لوگ سحر زدہ ہو گئے ہیں، ویڈیو کے ساتھ جینیفر نے تمام امت مسلمہ کو جمعہ کی مبارکباد بھی دی ہے۔

 

جینیفر گروٹ نے آیۃ الکرسی پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ انہوں نے اتنے خوبصورت انداز میں آیت لکرسی کی تلاوت کی تھی کہ لوگ سحر زدہ رہ گئے تھے۔ کچھ لوگوں نے جینیفر کے آیۃ الکرسی پڑھنے پر حیرت کا اظہار بھی کیا تھا۔

 

جینیفر نے فیس بک پر وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا وہ تمام لوگ جو میرے آیت الکرسی پڑنے پر حیران ہیں ان تمام لوگوں کو میں بتانا چاہتی ہوں کہ ہاں میں مسلمان ہوں اور میں نے 2013 میں مراکش میں اسلام قبول کرلیا تھا۔