لاہور: (ویب ڈیسک)امریکا کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں کے باعث لاطینی امریکا کے ملک کیوبا میں ایندھن کا بحران درد سر بنا ہوا ہے۔
یہاں پر سب حیران ہونگے کہ کیوبا کے لوگ پہلے بھی ایندھن سے چلنے والی دیگر مشینری کا کم استعمال کرتے تھے، اس بحران سے وہ اتنے پریشان نہیں بلکہ انہوں نے کاشتکاری کے علاوہ اب اپنے تمام کاموں کے لیے تانگے اور بیل گاڑی کا استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔
فیول کی کمی کے باعث بیل گاڑی چلانے والوں کی آمدنی بڑھ گئی ہے تانگوں سے ملک میں سیاحت کے لیے ایک مزید تفریح کا موقع پیدا ہو گیا ہے لیکن یہ پہلی دفعہ نہیں جب کیوبا کے لوگوں کو جانوروں پر انحصار کرنا پڑا ہو۔
سوویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد 1990ء میں کیوبا کی معیشت گرنے لگی تب بھی کیوبا کی حکومت نے معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے لوگوں کو ٹرانسپوڑٹ اور دیگر کاموں کے لیے جانوروں کا استعمال کرنے کو کہا تھا۔ لیکن اب مسلہ یہ ہے کہ کیوبا میں اتنے جانور نہیں جتنے معیشت کو چلانے کے لیے ضرورت ہوتی ہے۔ سرکاری ڈیٹا کے مطابق اس وقت کیوبا میں دو لاکھ مویشی ہیں۔