نورلسک دنیا کا سر دترین شہر، ہر تیسرے دن برف کا طوفان

Last Updated On 18 December,2019 09:33 am

نورلسک: (روزنامہ دنیا) دنیا کا سب سے سرد شہر نورلسک ہے جہاں ہر تیسرے دن برفانی طوفان کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم یہاں کے باسیوں کی ہمت کو داد دینی چاہئے جو سخت ترین حالات کے باوجود انسانی حیات کو بقا دیئے وہاں زندگی گزار رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق روس کاشہر نورلسک سال میں 270دن برف میں ڈھکا رہتا ہے اور ہر 3 دن بعد یہاں برف کا طوفان آتاہے، یہ ان 2 سائبیرین شہروں میں سے ہے جو پورا سال منجمد رہتے ہیں اور سردیوں میں درجہ حرارت اوسطاً منفی 61 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سال کا درجہ حرارت اوسطاً منفی 10 سینٹی گریڈ ہوتا ہے جو سائبریا کے ایک اور شہر یاکوتسک کے برابر ہے۔

نورلسک شہر ماسکو سے 1800 میل دور ہے اور یہاں پر پہنچنا صرف طیارے یا کشتی کے ذریعے ہی ممکن ہے اور یہ باقی دنیا سے اتنا الگ ہے کہ یہاں کے رہائشی روس کو مین لینڈ پکارتے ہیں۔