نیویارک: (روزنامہ دنیا) امریکا میں باڈی سپرے کی خوشبو کی وجہ سے طلبا سے بھری سکول بس نہ صرف خالی کروانی پڑی، 15 طلبا کا ہسپتال میں علاج بھی کروایا گیا.
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے علاقے مناٹی کاؤنٹی میں بفیلو کریک مڈل سکول کی بس میں 30 طالب علم سوار تھے اور سکول جا رہے تھے۔ کچھ فاصلے پر جا کر ہی ڈرائیور کو بس روکنی پڑ گئی کیونکہ بس میں باڈی سپرے کی خوشبو پھیل گئی اور وہ اتنی تیز تھی کہ بچے بے ہوش ہونا شروع ہو گئے۔
ڈائیور نے فوری طور پر ایمبولینس طلب کیں، 15 طالب علم اس خوشبو سے متاثر ہوئے اور ان کا ہسپتال میں علاج کیا گیا۔