واشنگٹن: (ویب ڈیسک) ایک امریکی کمپنی نے باقاعدہ لائسنس کے تحت مردہ انسانی جسموں کو گلا سڑا کر کھاد میں تبدیل کرنے کیلئے واشنگٹن میں فیکٹری کی تعمیر شروع کر دی ہے۔
یہ کمپنی 2021ء میں اپنے کام کا آغاز کر دے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی بھی دوسرے جاندار کی طرح انسانی جسم بھی ایسے مفید مادّوں سے بھرپور ہے کہ جو اگر زمین میں شامل ہو جائیں تو معیاری کھاد کا کام کرتے ہوئے زمین کی ذرخیزی میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
البتہ قانون کی رُو سے اب تک ایسا کرنے کی اجازت نہیں تھی تاہم امریکہ میں اس کیلئے باقاعدہ قانون سازی کی گئی ہے۔