نیویارک: (روزنامہ دنیا) اکثر منچلے ایسے کرتب دکھاتے ہیں جسے دیکھ کر انسان عقل دنگ رہ جاتی ہے، ایسے ہی ایک نوجوان نے 2 غطاروں کو 40 سیکنڈ تک سر سے اچھالنے کا کرتب دکھایا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک ویڈیو میں امریکی شہری 2 غباروں سے کرتب دکھانے کا دلچسپ مظاہرہ کر رہا ہے اور اپنی مہارت کی بنا پر اس نے گنیز ریکارڈ توڑ ڈالا۔ ڈیوڈ رش نامی شخص نے دو غباروں کو 3 منٹ40 سیکنڈ تک سر سے اُچھالتے ہوئے کرتب دکھایا اور اپنے اس کارنامے کو گنیز بک میں درج کرانے کیلئے بھیج دیا۔
نیز گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی انتظامیہ نے اسے ریکارڈ تسلیم کرتے ہوئے آئندہ ایڈیشن میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔