نیویارک: (روزنامہ دنیا) امریکی لڑکی کو بوتل میں بند کر کے سمندر میں پھینکا گیا اپنا خط 36 سال بعد واپس مل گیا۔ بوتل کی تصویر انٹرنیٹ پر شئیر کی گئی جسے جینی کی بہن نے پہچان لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 11سالہ لڑکی جینی براؤن نے 14 مئی 1983 کو ایک خط لکھا اور اسے بوتل میں بند کر کے جانسٹن ساحل سے سمندر میں پھینک دیا، یہ بوتل سفر کرتی ہوئی میسی چوٹس کے کیپ کوڈ ساحل پر جا پہنچی، جہاں جوزا مینڈس نامی شخص اپنے والد کے ساتھ ساحل پر موجود تھے کہ اس بوتل پر نظر پڑگی۔
جوزا مینڈس نے بوتل کو تجسس کے مارے کھولا تو اس میں سے خط نکلا، انہوں نے خط اور بوتل کی تصویر انٹرنیٹ پر شیئر کر دی جسے کچھ دنوں بعد جینی کی بہن نے پہچان لیا اور مینڈس سے رابطہ کیا، یوں وہ خط اب 47 سال کی جینی کو واپس مل گیا ہے اور اس سے منسلک ان کی یادیں بھی لوٹ آئی ہیں۔