لندن: (روزنامہ دنیا) ٹیٹو بنوانے کے شوقین ایک برطانوی شخص نے اپنے چہرے سمیت پورے جسم کو سیاہ کر لیا۔ انہوں نے اپنی آنکھوں میں بھی سیاہی انڈیلی ہے، اپنے آپ کو مشہور مصور پکاسو کا مداح مانتے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 27 سالہ ایلی انک کا تعلق برطانوی شہر برائٹون سے ہے اور وہ ٹیٹو کا چلتا پھرتا نمونہ نظر آتے ہیں۔ انہوں نے پورے بدن کو سیاہ رنگنے کے بعد آنکھوں میں بھی سیاہی انڈیلی ہے اور نتھنوں اور منہ کے اندر سٹریچر لگا کر انہیں پھیلایا ہے۔
ایلی بچپن میں سپین گئے تھے جہاں ایک قبیلے نے ٹیٹو سے خود کو آراستہ کیا ہوا تھا جس سے متاثر ہو کر انہوں نے خود کو پورا سیاہ کر لیا ہے۔ ایلی کے مطابق وہ مصوری کے جنونی ہیں اور لڑکپن سے پکاسو کے مداح رہے ہیں۔