باغات سے سجا دنیا کا خوبصورت ترین چینگ ای ایئرپورٹ

Last Updated On 10 December,2019 10:42 am

سنگاپور: (روزنامہ دنیا) امریکہ کی ریسرچ کرنیوالی ایک ویب سائٹ نے دنیا کے خوبصورت ترین ایئرپورٹس کی نشاندہی کی ہے، اس فہرست میں پہلا نمبر سنگاپورکے چینگ ای ایئرپورٹ کا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اکثر کسی ایئرپورٹ پر جانا کوئی تفریحی یا اچھا تجربہ نہیں ہوتا مگر کچھ عمارات ایسی ہوتی ہیں جو دیکھنے والوں کو دنگ کر کے رکھ دیتی ہیں اور چینگ ای ایئرپورٹ ایسی ہی ایک عمارت ہے۔

کئی برس سے اس ایئرپورٹ کو دنیا کا خوبصورت ترین ایئرپورٹ قرار دیا جا رہا ہے جہاں 2 سینما ہال، سینکڑوں دکانیں، متعدد باغات، آرٹ گیلری اور مصنوعی آبشار بھی موجود ہے۔ دور دراز سے سفر کر کے آنیوالے مسافر باغات میں آ کر بھرپور سکون محسوس کرتے ہیں اور چینگ ای ائیرپورٹ آنا ان کیلئے باعث تفریح ٹھہرتا ہے۔