نیویارک: (روزنامہ دنیا) امریکا کی ایک آرٹ گیلری میں موجود ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 2 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد میں فروخت ہونیوالے کیلے کو مقامی آرٹسٹ نے کھا کر سب کو حیران کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ ڈاٹونا نامی امریکی آرٹسٹ نے میوزیم پہنچ کر دیوار پر لگے ہوئے واحد کیلے کو کھانے کے بعد خود کو بھوکا فنکار کہہ کر مخاطب کیا۔
میوزیم کی انتظامیہ نے فوری ایک اور کیلا ٹیپ کی مدد سے دیوار پر چپکا دیا اور واضح کیا کہ آرٹسٹ کی اس حرکت سے اطالوی فنکار کے آرٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا کیوں کہ کیلے کو تبدیل کرنے کا ارادہ ویسے بھی کیا جارہا تھا۔