نیویارک: (روزنامہ دنیا) امریکی کھلاڑی کی مہارت کی داد دینی پڑے گی جس نے سکائی ڈائیونگ کرتے ہوئے باسکٹ بال کو نشانہ لگا کر ایک ہی شاٹ سے بال کو باسکٹ کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیمر ہیریسن نامی امریکی کھلاڑی نے اس انوکھے کارنامے کیلئے امریکی ریاست ایریزونا کے شہر ایلوئے کا انتخاب کیا اور جہاز سے 13 ہزار فٹ آسمان کی بلندی پر پہنچا۔
اتنی اونچائی سے چھلانگ لگا کرسکائی ڈائیونگ کرتے ہوئے زمین پر رکھی باسکٹ میں بال ڈال کر یہ کارنامہ انجام دینے والا پہلا کھلاڑی بن گیا ،اس ریکارڈ کو باقاعدہ گنیز بک میں درج کروایا جائیگا۔