پیرس: (دنیا نیوز) فرانس کے شہر لیون میں سالانہ فیسٹیول آف لائٹس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔
رات کی تا ریکی میں ہونیوالے فیسٹیول میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہو کر جگمگاتی رنگ برنگی روشنیوں کے مختلف نظارے دیکھتی ہے جبکہ سارے شہر کو رنگ بر نگی لائٹس کی مدد سے روشن کیا جاتا ہے۔
شہر کی بلند و بالا اور عظیم الشان عمارتوں پر روشنیوں کے ذریعے دلکش و دیدہ زیب نظارے اور اشکال تخلیق کی جاتی ہیں جن سے شائقین محظوظ ہوتے ہیں۔