ایک ’فالتو‘ پینٹنگ نے خاتون کو ارب پتی بنوا دیا

Last Updated On 31 October,2019 06:01 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں اکثر اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ہمارے گھر میں کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جنہیں ہم فالتو سمجھتے ہیں تاہم وہ کسی اور کے لیے بہت معنی رکھتی ہے۔ فرانس میں ایک خاتون گھر بیٹھے بٹھائے ارب پتی بن گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے ایک گھر میں بظاہر فالتو سی چیز خاتون کے پاس پڑی ہوئی تھی، یہ فالتو چیز پینٹنگ تھی، جو خاتون کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتی تھی اور کبھی کبھار ہی گھر میں اسے بغور سے دیکھتی تھی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق یہ پینٹنگ ایک آکشنر نے خاتون کے گھر میں انسپکشن کے دوران دیکھی اور اسے اس کی وقعت کے بارے میں بتایا۔جب عورت کو معلوم ہوا کہ یہ نایاب پیٹنگ ہے تو وہ دنگ رہ گئی۔

یہ پینٹنگ اٹلی کے عہد ساز آرٹسٹ سیمابیو کی بنائی ہوئی ہے، اس پینٹنگ کو ڈومینیک لی کوئنٹ آف ایکٹیون آکشن ہاؤس نے نیلام ہوا، جسے ایک نامعلوم شخص نے 24.2 ملین پاؤنڈز، دو کروڑ 66 لاکھ ڈالرز (تقریباً پانچ ارب روپے) میں خریدی۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’’دی گارڈین‘‘ کے مطابق آکشن ہاؤس میں 800 کے قریب لوگ موجود تھے، نیلامی کے دوران عوام کی بڑی تعداد خاموش بیٹھی ہوئی تھی۔ کچھ نیلامی ٹیلیفون پر بھی موصول ہو رہی تھیں۔


یاد رہے کہ سیمابیو 1240ء میں اٹلی کے شہر فلورنس میں پیدا ہوا اور 1302ء میں اٹلی ہی کے شہر پیزا (Pisa )میں اس کی موت ہوئی۔ یہ پینٹنگ اس کے شاہکارفن پاروں میں سے ایک تھی۔