پیرس: (روزنامہ دنیا) دورِ جدید میں ٹرانسپورٹ میں اس قدر جدت پیدا ہو گئی ہے کہ اْڑنے والی گاڑیاں ہوں یا پھر گولی کی رفتار سے سفر کرنیوالی ٹرینیں، دِنوں کا سفر گھنٹوں میں اور گھنٹوں کا سفرمنٹوں میں طے ہو جاتا ہے۔
فرانس میں اب دریا پار کرنے کے لئے کشتی کی نہیں بلکہ منفرد ڈیزائن کی تیز رفتار ٹیکسی سروس شروع کر دی گئی ہے۔ سِی ببل نامی اس ننھی سواری کی گزشتہ روز فرانس کے دریائے سین چلتے ہوئے دیکھا گای جو نہ صرف اپنی رفتار کی وجہ سے توجہ کا مرکز بن گئی بلکہ اچھوتے ڈیزائن کے باعث بھی دیکھنے والوں کو حیران کیا۔