لاہور: (ویب ڈیسک) افریقی ملک آئیوری کوسٹ میں فالتو پلاسٹک کا بہترین استعمال منظر عام پر آیا ہے، فرانسیسی منچلے نے 7 لاکھ بوتلوں کو جوڑ کر تیرتا جزیرہ بنا لیا، روزانہ درجنوں سیاح جزیرے کا رخ کر نے لگے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آلودگی سے نمٹنے کا منفرد حل نکال لیا ۔ فرانسیسی باشندے نے پلاسٹک کی استعمال شدہ بوتلوں کا جزیرہ بناڈالا۔
فرانس سے افریقی ملک آئیووری کوسٹ آیا ایرک بیکر آلودگی دیکھ کر پریشان ہوا، مگر پھرآلودگی سے ہی پیسے کمانے کا منصوبہ بنایا شہر بھر سے پلاسٹک کی بوتلیں، تھرما پور اور سینڈلز جمع کرکے تیرنے والا پلیٹ فارم بنایا۔
پلیٹ فارم بنانے کے بعد پھر اس پر سوئمنگ پول اور کلب بنایا اور تفریح کا ماحول فراہم کیا۔ دو سو ٹن وزنی تیرتے جزیرے کی تعمیر کا آغاز 2012ء میں کیا گیا جہاں ہفتے میں سو سے زائد کسٹمر آتے ہیں
ایرک بیکر کا کہنا تھا کہہ وہ افریقی ملک میں مزید ایسے جزیرے بنانے کے خواہش مند ہیں۔