پیدل چل کر کام پر آنیوالی خاتون ویٹرس کو کار کا تحفہ مل گیا

Last Updated On 07 December,2019 09:06 am

واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) امریکا میں اجنبی جوڑے نے ہر روز 14 میل پیدل چل کر کام پر آنے والی خاتون ویٹرس کو تحفے میں کار دے دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر گالویسٹن کے ایک ریسٹورنٹ میں کام کرنے والی خاتون روزانہ 14میل (22 کلومیٹر) کا سفر پیدل طے کرکے کام پر آتی تھی، جس کی مشکل آسان کرنے کیلئے اجنبی جوڑے نے اسے کار کا تحفہ پیش کر دیا۔ 

خاتون ویٹرس ایڈریانا ایڈورڈز نے اجنبی جوڑے کو ناشتہ پیش کیا تھا۔ گاڑی ملنے کے بعد 5 گھنٹے کا سفر صرف 30 منٹ میں مکمل ہو جاتا ہے۔