ریاض: (روزنامہ دنیا) سعودی عرب میں سورج غروب ہونے کے بعد سورج دوبارہ طلوع ہو گیا، منظر دیکھ کر مغرب کی نماز پڑھ کر آنیوالے حیرت زدہ رہ گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی علاقے حفر الباطن کے شہری اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے نماز مغرب کے بعد سورج کو وہیں سے دوبارہ طلوع ہوتے ہوئے دیکھا اور اس کی ویڈیوز بنا لیں۔
ماہر موسمیات کا کہنا تھا کہ بعض اوقات سورج غروب ہونے کے بعد اس کی شعاعیں دوبارہ نظر آنا شروع ہوتی ہیں ایسا خاص طریقہ کار کے تحت ہوتا ہے اور یہ انہونی بات نہیں۔