کولون: (روزنامہ دنیا) جرمنی کے شہر کولون میں تارکین وطن کیلئے میوزیم تعمیر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق تارکین وطن کے تاریخی منظرنامے پر مشتمل مائیگریشن میوزیم کیلئے ابھی تک تقریبا ڈیڑھ لاکھ سے زائد یادداشتیں جمع کی گئی ہیں جس میں ترکی کے آڈیو کیسٹ، پولینڈ کے اخبارات، سینی گال سے آئے ہوئے کپڑے وغیرہ شامل ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اس میوزیم کی تیاری کیلئے جرمنی کی حکومت نے 22ملین یورو خرچ کرنے کی منظوری دی ہے جبکہ تعمیراتی کام پر نارتھ رائن ویسٹ فالیا کی صوبائی حکومت بھی اتنی ہی رقم خرچ کرے گی۔