شنگھائی: (روزنامہ دنیا) چین کے صوبے ہیوبی سے تعلق رکھنے والی خاتون 17 سال سے اپنے بال بڑھا رہی ہیں اور نہ صرف اپنے بالوں کا بیحد خیال رکھتی ہیں بلکہ بالوں کی نشوو نما کیلئے خاص جڑی بوٹیاں استعمال کرتی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی خاتون کی 8 فٹ 2 انچ لمبی گھنی کالی زلفوں نے دیکھنے والوں کو بھی حیران کر دیا ہے اور کچھ خواتین اُن سے خوبصورت بالوں کا راز بھی جاننا چاہتی ہیں۔
چینی خاتون اپنے لمبے گھنے بالوں کی بدولت گنیز ریکارڈ بنانے کی خواہاں ہیں۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو میں نظر آنے والی چینی خاتون کی لمبی زلفوں کو دیکھ صارفین بھی حیران ہیں ۔