میکسیکوسٹی: (روزنامہ دنیا) دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور اس حوالے سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ میکسیکو میں سینکڑوں سانتا کلاز کی دوڑ میں خواتین اور مردوں نے 5 کلومیٹر تک دوڑ لگائی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق میکسیکو میں بھی کرسمس کی مناسبت سے سانتا کلاز ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں سانتا کلاز کا کاسٹیوم پہنے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس دلچسپ سانتا کلاز ریس میں بچوں، بڑوں اور بزرگوں حتی کہ خواتین نے بھی سفید اور لال رنگ اور کچھ نے سبز رنگ کے مخصوص لباس زیب تن کئے اور پانچ کلو میٹر تک دوڑ لگائی۔
ریس کے اختتام پر رقص کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جس سے وہاں موجود لوگوں نے کرسمس کے اس ایونٹ کو خوب انجوائے کیا۔ بچوں کی خوشی اس موقع پر دیدنی تھی جو سانتا کلاس کے روپ میں سیلفیاں بناتے رہے۔