کارسن: (روزنامہ دنیا) امریکی شہر کارسن کے ایک نوجوان کے ہاتھ کا انگوٹھا کٹ گیا تو ڈاکٹروں نے اس کی اجازت سے اس کے ایک پیر کی انگلی کاٹ کر ہاتھ کے بریدہ انگوٹھے کی جگہ لگا دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نوجوان ایڈن ایڈکنز اپنی دوست کیلئے لکڑی کا ایک تحفہ تراش رہے تھے کہ اچانک برقی آری ان کے ہاتھ پر چل گئی اور ان کا انگوٹھا کٹ کر الگ ہو گیا۔
ہسپتال میں ڈاکٹرز نے فوری پلاسٹک سرجری اور مائیکرو سرجری کے ذریعے پاؤں کی انگلی کو ہاتھ کے انگوٹھے کی جگہ لگا دیا اور رگوں کو آپس میں ملا دیا، جس سے اس میں حرکت آ گئی۔