وارسا: (روزنامہ دنیا) اڑھائی سو سے زیادہ عمارتوں پر مشتمل ایک ایسا انوکھا قصبہ تعمیر کیا گیا ہے جس میں رہائش اختیار نہیں کی جائے گی بلکہ اسے کھایا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولینڈ میں جنجر بریڈ سے پورا قصبہ تعمیر کر لیا گیا ہے، یہ جنجر بریڈ ٹاؤن نمائش کیلئے بھی پیش کر دیا گیا ہے، یہ قصبہ 250 سے زائد عمارتوں، جھولوں، اور گاڑیوں پر مشتمل ہے، یہاں ہر چیز مزے دار جنجر بریڈ بسکٹس سے بنائی گئی ہے۔
یہ کارنامہ پولینڈ کے علاقے گیلوِس میں 30 سے زائد آرٹسٹس نے انجام دیا، اس میں سینکڑوں گھر، ایک چرچ اور ایک قلعہ بھی بنایا گیا ہے ۔