فرانس: (روزنامہ دنیا) فرانس کے ایک شہری میشیل لوتیتو کا من پسند کھانا ہوائی جہاز تھا، اس شخص کو مین آف ایوری تھنگ بھی کہا جاتا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 15 جون 1950 کو فرانس میں پیدا ہونیوالا میشیل لوتیتو 25 جون 2007 کو 57 سال کی عمر میں چل بسا تھا، اس نے اپنی پوری زندگی میں تقریباً 9 ٹن دھاتیں کھائیں۔
لوتیتو بچپن سے ’’پیکا‘‘ نامی مرض میں مبتلا تھا، یہ ایسا ذہنی مرض ہے جس میں انسان گندگی، پلاسٹک اور دھاتیں کھانا پسند کرتا ہے۔ لوتیتو نے اپنی زندگی میں 1ہوائی جہاز، 7 ٹی وی، 6 فانوس، 18سائیکلوں اور 15 ٹرالیوں سمیت کئی اشیا کھائی تھیں۔