نئی دہلی: (روزنامہ دنیا) بھارتی ریاست کیرالہ کی بہنیں ایک ہی دن پیدا ہوئیں، اب وہ شادی بھی ایک ہی دن کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں تاکہ انکی پیدائش کی طرح شادی کا دن بھی یادگار بن جائے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 18 نومبر 1995 میں ایک ہی دن پیدا ہوئیں، پوری زندگی ایک ہی چھت کے نیچے گزاری، ایک ہی جیسا کھانا کھایا اور ایک ہی طرح کے کپڑے پہنے، یہاں تک کہ 15 سال کی عمر کو پہنچنے تک وہ سکول میں موجود اپنے کمرہ جماعت میں ایک ساتھ بیٹھتی رہیں۔
اب ان چار جڑواں بہنوں اتھرا، اتھراجا، اوتھارا اور اتھاما کی شادی 16 اپریل 2020 کو ایک ہی دن ہونے جا رہی ہے اور چاروں شادی کے دن ایک جیسی سرخ ساڑھیاں پہنیں گی۔ ایک بھائی اتھراجن بھی 4 بہنوں کیساتھ ہی پیدا ہوا تھا۔